سندھ کابینہ میں شامل 8 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی ، طارق تالپور نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ ریونیو، محمد علی مالکانی کو محکمہ جامعات، شاہینہ شیر علی کو ترقی نسواں اور شاہد تھہیم کو وزیر محنت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں