بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد

کراچی: (دنیا نیوز) غیرملکیوں کو لے جانے والی گاڑی پر خود کش حملہ کے موقع پر بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیرسمیت ان کی پولیس ٹیم کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں مدعو کیا، واقعہ میں کردار ادا کرنیوالے کانسٹیبل قاسم حبیب کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

غلام نبی میمن نے کانسٹیبل قاسم حبیب کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کی، آئی جی سندھ نے دیگر اہلکاروں کو کیش انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں