چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہوگی

پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہو گی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نومنتخب چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم ہفتہ کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں