شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں بھی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب شہر میں ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں