مختلف محکموں کی 17 اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے مختلف محکموں کی سترہ اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بتایا کہ مختلف محکموں کی سات اسامیوں کے امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تقرری کی سفارشات متعلقہ محکموں کو بہت جلد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بتایا کہ تمام ڈائریکٹرز کو جلد از جلد تحریری امتحانات اور انٹرویو لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں