سینٹر عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیینٹر عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین شپ کے انتخاب کے معاملے پر عرفان صدیقی کا نام سینیٹر شیری رحمان نے تجویز کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کے نام کی تائید سینیٹر افنان اللہ نے کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں