آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کر لی

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کر لی۔

آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ نے شاعر و صحافی احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست دائر کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی، بعدازاں وفاقی حکومت نے بھی 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں