جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں پولیس وین پر بم حملہ، 12 افراد زخمی
جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔