این اے 171 میں پُرامن ضمنی انتخابات کیلئے دفعہ 144 نافذ

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) حلقہ این اے 171 میں پُرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر سے جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا، دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی ہوگی۔

اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں