دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر قوم کو فخر ہے: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہید کی موت قوم کیلئے حیات نو کا نیا پیغام ہوتی ہے، میجر عزیز بھٹی شہید نے پاک سرزمین کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی بہادری اور شجاعت سے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا، میجر عزیز بھٹی شہید نے بہادری اور جرأت کی لازوال مثال قائم کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کیلئے میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں پر پاکستانی قوم کو ناز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں