جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کیسزپرمزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی

لاہور: (دنیانیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کےکیسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز کی سماعت ہوئی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی جبکہ جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

زیر حراست اور برضمانت ملزمان کی حاضری وارنٹ کے ذریعے مکمل کی گئی، گرفتار رہنما سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ۔

برضمانت ملزمان گھر سے ٹرائل کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ، مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں ، عدالت نے مقدمات پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔

جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ جبکہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں