این اے 171 ضمنی الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع
رحیم یار خان: (دنیا نویز) این اے 171 ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حسان مصطفیٰ اور پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
ضمنی الیکشن کے دوران ٹرن آؤٹ تقریباً 65 سے 70 فیصد رہا، ضمنی الیکشن کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی کے واقعات بھی ہوئے۔
قصبہ ظاہر پیر میں آر او آفس قائم کر دیا گیا، آر او آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔