ہرالیکشن میں نئےصوبےکا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے:طارق بشیرچیمہ
لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ ہرالیکشن میں نئےصوبےکا نعرہ لگا کرعوام کوبیوقوف بنایا جاتا ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ نئےصوبوں بنانے کے متعلق باتوں کی سوائےسیاسی نعرے کے کوئی حیثیت نہیں، سیاسی جماعتیں سیاسی اسٹنٹ کے لیے نئے صوبے بنانے کے نعرے لگاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننےسے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی، نئے صوبے بننے سے سارا بجٹ لاہور، ملتان میں نہیں لگے گا، جتنےچھوٹےیونٹ بنیں گے اتنا ہی بہتر ہو گا، بہاولپور کی ایک مختلف حیثیت ہے۔
طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں، بہاولپور کے لوگوں نے متفقہ آئین پر دستخط کیے تھے، ہمیں جنوبی پنجاب صوبے سے کوئی اختلاف نہیں، تخت لاہور کے بعد اب ملتان کے جوتے کھانا شروع کر دیں، بہاولپور صوبے کی حیثیت بحال کی جائے۔
رہنما مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بہاولپورسٹیڈیم میں بانی پی ٹی آئی نے بھی صوبہ بنانےکا اعلان کیا تھا، پیپلزپارٹی نئےصوبے کا نعرہ صرف ملتان کی حد تک لگاتی ہیں، الیکشن میں نئے صوبے کا نعرہ لگا کر لوگوں کوبیوقوف بنایا جاتا ہے۔