ایس سی اوکانفرنس: وفاقی پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں
اسلام آباد: (دنیانیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اور وی وی آئی پیز سکیورٹی کے معاملے پر وفاقی پولیس نے انتہائی سخت سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
گائیدلائنز کے مطابق ہائی سکیورٹی زون اور وینیو کے ارگرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ہر صورت ممنوع قراردیا گیا ہے جبکہ روٹ اور وینیو کی ٹیکنیکل ٹیمز کےساتھ سنائپر ڈاگز سے بھی تلاشی لی جائے گی۔
وی وی آئی پیز کے قریب تعینات اہلکار موبائل فونز ڈیجیٹل واچ یا ڈیوائسز اپنے پاس نہیں رکھیں گے ، سپیشل برانچ روٹ اور وینیو کے تحفظ کیئے سروے کرے گی، نا خوش گوار واقعے سے بچنے کیلئے کسی معمولی سی چیز کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
کانفرنس کے مقام پر کسی کو موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیوٹی پر موجود اہلکار خصوصی رنگ کے جاری کردہ کوڈنگ کارڈ استعمال کریں گے ، ڈی جی سیف سٹی ڈیجیٹل سرویلنسز کے ذمہ دار ہوں گے ۔
کانفرنس وینیو اور دیگر مقامات پر ڈی آئی آئی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، شہر بھر کی سکیورٹی کی ذمہ داری ڈی آئی جی اسلام آباد کی ہو گی ، چیف کمشنر اور ڈی سی فائربرگیڈ سمیت ریسکیو سروسز کے ذمہ دار ہوں گے۔