ملک میں تعمیر و ترقی کا کام ن لیگ کی حکومت میں ہوتا ہے: احسن اقبال

نارووال:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر و ترقی کا کام مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوتا ہے۔

نارووال جسڑ چوک میں نئے نصب ہونے والے ڈانسنگ فاؤنٹین کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھی ٹیم ہو تو اچھے نتائج نکلتے ہیں، 4 سال پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں سیاہ سفید کی مالک رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو تباہی ورثہ میں ملی ہے ، ملک میں تعمیر و ترقی کا کام مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوتا ہے، پی ٹی آئی صرف گالم گلوچ کی بریگیڈ ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تھا کہ ان کے لیڈر نے صرف اپنے حامیوں کو ایک ہی تعلیم دی ہے کہ شہیدوں کا کیسے مذاق اڑانا ہے اداروں کا کیسے مذاق اڑانا ہے اور اپنے مخالفین کی کیسے کردار کشی کرنی ہے۔

وفاقی وزیر پلاننگ نے مزید کہا کہ لوگوں کو فرق ظاہر ہو گیا ہے کون تعمیر و ترقی کی سیاست کرتا ہےاور کون نفرت کی سیاست سے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں