پی ٹی آئی کے معاملات چیخنے سے نہیں بات چیت سےحل ہوں گے،افنان اللہ
اسلام آباد : (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے معاملات چیخنے، چلانے سے نہیں بات چیت سےحل ہوں گے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پنڈنگ کیسزکی وجہ سےججزکی تعداد بڑھانا ہوگی، تحریک انصاف والے 2013 سے احتجاج کر رہے ہیں، تحریک انصاف والوں نے جو کرنا ہےکرلے۔
انہوں نے کہ تحریک انصاف کی حالت یہ ہوگئی ہےکہ’اب کےمار والی، تحریک انصاف کی ہسٹری میں نو مئی بھی ہے، آئینی حق کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ دھنگا،فساد شروع کردیں۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا اتنا ہی شوق ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو بھی بلائیں، تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے، انہیں گڈ ٹوسی یووالی عدالتیں پسند ہیں۔