مریم نواز شریف کا علاج کیلئے کل لندن جانے کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کل گلے کے علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن اپنے علاج کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا، مریم نواز شریف وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز شریف کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔