سیاسی لیڈر یا جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، سب کیساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کیا: عطا تارڑ

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر یا سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، کچھ چیزیں سیاست اور سیاسی معاملات سے بالاتر ہونی چاہئیں، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

شاعر مشرق کے یوم ولادت پر آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور انتشار پیدا کر کے بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھا تعلق رکھنے کے خواہاں رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہ آج افکار اقبال پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کلام اقبال مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایک ذریعہ ہے، اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

واضح رہے کہ آج شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا 147 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں