سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری کے احکامات جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری کے احکامات جاری کردیئے۔

وزارت قانون نے چار ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق بلال خٹک،  چودھری عبد القیوم اورچودھری محمد اکرم خاکسار ممبر جوڈیشل تعینات ہوگئے ۔

اسی طرح سروت طاہرہ حبیب ممبر ایگزیکٹو تعینات ہوئیں جبکہ ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوادیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں