سموگ میں نمایاں کمی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی آگئی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی اوسط شرح 181 ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور 296 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے اور کراچی 188 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں 9ویں نمبر پر چلا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک جا پہنچا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں 8 اور 9 دسمبر کو بارش کا امکان ہے جس سے فضائی آلودگی میں مزید کمی آئے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں