حافظ نعیم الرحمان کا نوجوانوں کو 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نوجوانوں کو 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو عزت اور احترام ملے، یہ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا پاکستان نہیں ہے، یہ ہمارا پاکستان ہے، یہ نوجوانوں کا پاکستان ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جارہا ہے، ہم پاکستان کو چند ہاتھوں سے نکال کر سنواریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں