محسن نقوی کی وفاقی المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی ہے۔
جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا، ملاقات میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، مدارس کے معاملے پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا، مولانا فضل رحیم اشرفی نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔