مریدکے: جی ٹی روڈ پر مزدا ٹرک نے راہگیروں کو کچل ڈالا

مریدکے: (دنیا نیوز) جی ٹی روڈ پر شیخانوالہ پمپ کے قریب مزدا ٹرک نے پیدل جانے والوں کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون اور 2 مرد شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سٹی پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں