پتنگ بازی کی اجازت: پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر آرڈیننس پاس کیا، پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔