آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم کی صورتحال بارے پیش گوئی جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

کل بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش، برفباری متوقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا، ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج تیزبارش، شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں بند ہونے، پھسلن سے ٹریفک شدید جام رہی۔

تیزبارش، شدید برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، چترال میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق بھی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 12، زیارت منفی 11، کوئٹہ منفی 08، پاراچنار منفی 07، گوپس منفی 05، کالام، مالم جبہ منفی 04 اور لہہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کم سے کم درجہ حرارت 5، کوئٹہ منفی 3، قلات منفی 12، مری منفی 3، لاہور 8، کراچی 10، دادو3، پشاور 5، مظفر آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں