کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں پھیلی جبکہ تیسری فیکڑی کو بچا لیا گیا۔
تیسرے درجے کی آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
کمشنر کراچی کا کہناہے کہ واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔