اٹک: گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، چھت گرنے سے 9 افراد زخمی
اٹک: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع اٹک کے گاؤں خگوانی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد اہلِ علاقہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔