کراچی میں پانی کی بندش کے باعث متعدد فیکٹریوں کا کام بند
کراچی: (دنیا نیوز) ایک کے بعد ایک کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی بندش کے باعث متعدد فیکٹریوں کا کام بند ہو گیا۔
کراچی میں سائٹ ٹریڈنگ زون کے بعد کورنگی ٹریڈنگ زون کی فیکٹریز کو بھی پانی کی سپلائی بند ہوگئی جبکہ صنعتی علاقوں میں پانی کی بندش سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز بھی تعطل کا شکار ہو گئے۔
ٹریڈنگ زونز کےصدور نے کراچی چیمبر کامرس سے رابطہ کیا، رابطہ میں بتایا گیا کہ پانی کی ترسیل چارروز سےمعطل ہے۔
صدر کاٹی اکرام راجپوت نے وزیراعلیٰ، میئر کراچی، سی ای او واٹر کارپوریشن فوری نوٹس لینے اور واٹر کارپوریشن اور سب سوائل کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کرکے سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔