این ڈی ایم اے کا فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
این ڈی آیم آے کے مطابق 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر28ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی جبکہ 100 ٹن خیموں پر مشتمل امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورسے روانہ کیا گیا ہے۔
اب تک 28امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2727 ٹن ہے، سامان روانگی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب ایم پی اے میاں بلال یاسین تھے جبکہ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
حکومت پاکستان اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔