26 نومبر احتجاج کیس: غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔
دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔
پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔
اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔