بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ تقریباً ضائع ہوگئی، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ تقریبا ضائع ہوگئی۔

سلمان اکرم راجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے تو کہا تھا بیس منٹ علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہوگئی، بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے آنکھ کی تکلیف تھی، کسی ڈاکٹر کو جیل میں نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کو جیل بھیجا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں