علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار، سماعت 16 فروری تک ملتوی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف جاری مقدمے کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونا تھی تاہم وہ ارجنٹ چھٹی پر چلے گئے جس کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت کی جانب سے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور انہیں طلب کیا گیا تھا، آج سماعت کے دوران آخری دو گواہان جو تفتیشی افسران ہیں، پر جرح مکمل کی جانی تھی۔

عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں