پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ خاندان اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یکطرفہ طبی معائنہ بنیادی انسانی حقوق اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی رازداری قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے تجویز کردہ مستند ڈاکٹروں اور ہسپتال میں طبی معائنہ یقینی بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں