سیوریج کے گڑھے میں گر کر 4 سالہ بچہ جاں بحق
چوبارہ: (دنیا نیوز) اڈا رفیق آباد کے قریب گھر کے باہر سیوریج کے گڑھے میں گر کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ابوذر کھیلتے ہوئے خود ساختہ سیوریج ہول میں گر گیا، متوفی کے والد صدام حسین نے گھر کے باہر گڑھا بنانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد گڑھے کو مٹی سے بھر کر بند کر دیا گیا، والد نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔