لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے موسم میں تبدیلی آئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں علامہ اقبال ٹاؤن، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی، جیل روڈ کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں