امریکا و اسرائیل ایران پر جنگ مسلط کر کے گریٹ وار بلنڈر کر بیٹھے: لیاقت بلوچ
لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کر کے امریکا و اسرائیل گریٹ وار بلنڈر کر بیٹھے ہیں۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا پر مسلط جنگوں کے خاتمے کے لئے سکیورٹی کونسل کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان کشیدگی اور جنگی حالات روکنے کیلئے چین کا کردار اہم ہوگا۔