پنجاب، سندھ میں حادثات: بچی اور کانسٹیبل سمیت 4 افراد جاں بحق

سیالکوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات میں بچی اور کانسٹیبل سمیت 4افراد جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وزیر آباد روڈ پر بس اور رکشہ میں شدید تصادم ہوا جس میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ رکشے کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، مرنے والے افراد اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی شہید بینظیر سمیر نور چنہ کے سکواڈ کی گاڑی شہداد پور روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی جس میں کانسٹیبل سومر خان بروھی جاں بحق اور چھ  اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس موبائل حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی  جب کہ مرنے والے کانسٹیبل اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں