شالیمار ایکسپریس لاہور کے قریب دوبارہ ڈی ریل، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ اٹھ گئے
لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شالیمار ایکسپریس ایک بار پھر ڈی ریل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرین لاہور کے علاقے شاہدرہ کے قریب سفر کے دوران دوسری بار پٹری سے اتر گئی جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے۔
خوش قسمتی سے بوگیوں میں مسافر موجود نہیں تھے جس سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ کیا ریلوے سسٹم میں واقعی کوئی بنیادی خرابی ہے یا پھر کہیں نہ کہیں غفلت ہو رہی ہے؟ ایک طرف ریلویز کی جانب سے سٹیشنز اور ٹرینوں کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک ہی ٹرین بار بار حادثات کا شکار کیوں ہو رہی ہے؟
واضح رہے اسِ سے قبل کراچی سے چل کر لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ماچھیکے سے گزرتے وقت ڈی ریل ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریک عارضی طور پر معطل ہو گیا تھا۔