نورین نیازی کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: بلال اظہر کیانی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے نورین نیازی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنے بیان میں بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کی، تاہم بدقسمتی سے اس کامیابی کو کچھ عناصر ہضم نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی اپنے سیاسی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، نورین نیازی نے کھل کر وہی بات کہی ہے جس کا الزام پہلے بھی پی ٹی آئی پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے ایسے عناصر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، اس لیے اس بیان کا قانونی جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...