مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیشرفت قرار دے دیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر ممالک کے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی قوت دے گا، اہم دفاعی معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل تحسین ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا تاریخی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تاریخی معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...