لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت 4 سسرالی رشتہ دار قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ کی برکت کالونی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ عمران کا سمیعہ سے 6 ماہ قبل نکاح ہوا تھا، سمیعہ گھریلو چپقلش پر والدین کے گھر آ گئی تھی، عمران ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔

حکام کے مطابق عمران آج صبح سسرال آیا اور سمیعہ کو ساتھ نہ چلنے پر سر میں گولی مار دی، اس کے بعد ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ  اور برادر نسبتی ذیشان کو بھی مار ڈالا، بعدازاں ملزم عمران شوکت نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران شوکت اور سمعیہ ایک دفتر میں اکٹھے کام کرتے تھے، عمران شوکت نے سمعیہ سے پسند کی شادی کی تھی، یہ عمران کی دوسری شادی تھی، پہلی بیوی سے عمران کے 3 بچے ہیں۔

ملزم کی بیوی سمعیہ میکے ہی رہتی تھی، دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے پر کیس کیا ہوا تھا، پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہو چکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...