سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد : (رضوان قاضی) سانحہ پمز کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ قاسم اقبال جلالی نے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل کمیشن کی درخواست دائر کی، استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج یا سیشن جج ویسٹ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق 26 اگست کو پمز میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، تحقیقات کے لیے فرانزک کرانے کا حکم دیا جائے، پمز کے فائر الارم سسٹم کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صحت، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے حکومت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ حکومتی کمیٹی میں موجود افسران مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے، انصاف کا بنیادی تقاضا اور قانونی اصول ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی معاملے میں تفتیشی اور جج نہیں ہو سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ عوام نے بڑے پیمانے پہ حکومتی کمیٹی پہ عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی خود ذمہ داروں میں سے ہو سکتے ہیں، لہٰذا انکوائری کمیٹی میں ان کی موجودگی مفادات کا واضح ٹکراؤ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...