نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں، اگر عوام نہیں چاہتے تو میں بھی کہوں گا کہ صوبے نہ بنائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے حوالے سے عوامی سروے دیکھ لیں، عوامی سروے نئے صوبوں کے حق میں آ رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ملک میں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ تمام چیزیں ری سیٹ ہونی چاہئیں، میری اور بلاول بھٹو صاحب کی رائے ایک جیسی ہے، سسٹم تو سارے کا سارا ٹھیک ہونے والا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی مولانا کے 6 سے 7 لوگوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، مولانا کو نوٹس جاری نہیں ہوا، اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ ملک میں کرپشن نہیں تو معذرت کے ساتھ کرپشن موجود ہے، جہاں کرپشن ہے اسے تسلیم کرنا اور درست کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جو قانونی حقوق بنتے ہیں وہ انہیں ملیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...