سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو فون، سعودیہ ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کیا، سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ولی عہد نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض اور تہران کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

چینی صدر نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں