بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مسلم خاتون ڈاکٹر اسلاموفوبیا کا نشانہ بن گئی

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں مسلم مخالف واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ریاست تامل ناڈو میں ہندوتوا جماعت بی جے پی کے رہنما نے ہسپتال میں باحجاب ڈاکٹر کو دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع پٹنم کے سرکاری پرائمری ہیلتھ کیئر میں مسلمان خاتون ڈاکٹر جنت فردوس نے ڈیوٹی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا، بی جے پی رہنما بھونیشور کو ڈاکٹر کا حجاب پہننا اچھا نہیں لگا اور اس نے ڈاکٹر کے ساتھ بحث شروع کر دی۔

بی جے پی رہنما نے طنز بھرے انداز میں لیڈی ڈاکٹر سے کہا کہ کیا وہ واقعی ایک داکٹر ہے؟، کیوں کہ اس نے یونیفارم نہیں بلکہ حجاب پہن رکھا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

خاتون ڈاکٹر نے بعد ازاں اس معاملے کی شکایت پولیس میں کی جس کے بعد بی جے پی رہنما کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں