امریکہ تائیوان کو دھوکا دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے، چین

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کو دھوکہ دے کر اپنے تجارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے۔

چین نے امریکہ اور تائیوان کے تجارتی معاہدے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بارہا ہماری ون چائنا پالیسی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نیانگ نے کہا کہ تجارتی معاہدے کے ساتھ امریکہ کی درپردہ صورتحال عیاں ہے کہ وہ کھوکھلا ہو چکا ہے، تائیوان کے عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ ان کے مفادات کیلئے تجارت نہیں کر رہا۔

خیال رہے کہ تائیوان اور امریکہ کے مابین تجارت کیلئے معاہدے رواں ہفتے طے پائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں