بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

گجرات: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات میں گزشتہ 2 دنوں میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والی شدید بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کئی مکانات اور مال موشیوں کو بھی نقصان نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے 24 افراد میں سے 18 اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسم سرما کے دوران گجرات میں طوفان غیر معمولی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شدید بارش نے اس سال بھی بہت سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں تاہم سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ انتہائی موسمی تباہ کاریوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں