موسمیاتی تبدیلی نسلوں کیلئےخطرناک، دنیا کوسنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: کنگ چارلس

دبئی : (دنیانیوز) برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے ،اسوقت دنیا کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دبئی میں اقوام متحدہ کے  28ویں موسمیاتی سربراہی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ چارلس سوئم نے کہا کہ کاپ 28کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتاہوں، پیرس ایگریمنٹ میں اقوام عالم نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا ، کامن ویلتھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

بادشاہ چارلس سوئم کاکہنا تھا کہ مستقبل میں زیروکاربن کی پالیسی کو اپنانا ہوگا، دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہونا ہوگا اور پائیدار مستقبل کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 28ویں پارٹیز کانفرنس (کوپ)کا آغاز جمعرات کو دبئی میں ہوا جس میں اس سال 52 ہزار وفود اور 90 ہزار غیر جماعتی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں