سعودی وزیر خارجہ فلسطین بارے منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے سپین پہنچ گئے

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان فلسطین کی صورت حال پر منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔

اجلاس کا مقصد غزہ کی صورتحال اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر اس حوالے سے اعلیٰ سطح کی تقریب کی تیاری ہے۔

اجلاس میں غزہ کی صورت حال کے حوالے سے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی طرف سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ ناروے، سلووینیا، آئرلینڈ اور یورپی یونین کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں