اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے: ایرانی فوج

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی اتحادی بڑی قوتوں جن میں امریکا بھی شامل ہے کی دھمکیوں کا جواب دیتے رہیں گے۔

 جاری کردہ بیان میں باقری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مچی افراتفری اور امن و امن کی مخدوش صورت حال ان کے ملک پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔

واضح رہے کہ ایران کے کئی فوجی عہدے داران گزشتہ ہفتوں کے دوران میں یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ان کے ملک کا رد عمل طوالت اختیار کر سکتا ہے۔

رواں سال 31 جولائی کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی تہران میں ہلاکت کے فوراً بعد ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر قتل کئے جانے والے مہمان کا خود انتقام لے گا اور یہ انتقام درد ناک ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں